اسم مبارک : علی علیہ السلام
والد بزرگوار : سید الشہداء، حضرت امام حسین بن علی علیہما السلام
والدہ گرامی : جناب شہربانو، ایران کے بادشاہ ہرمز کی دختر
تاریخ ولادت : ۱۵؍ جمادی الاول ۳۸ ھ
جائے ولادت : مدینہ منورہ
مشہور کنیت : ابو محمد
مشہور القاب : سجاد، زین العابدین، سید الساجدین
عمر مبارک : ۵۷ ؍ سال
تاریخ شہادت : ۲۵؍ محرم الحرام ۹۵ھ
آپ کا قاتل : ولید بن عبد الملک کے حکم سے ہشام بن عبد الملک نے آپ کو زہر دیا
مدفن : جنت البقیع، مدینہ منورہ
اس مختصر سے رسالہ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی مکمل سوانح حیات کا خلاصہ پیش کرنا ویسا ہی ہے جیسا سورج کی شعاؤں کو اپنی نظروں میں قید کرنا۔ متعدد کتابیں آپ کی عظیم الشان اور پر سوز زندگی پر لکھی جا چکی ہیں بالخصوص آپ کی دعا و مناجات جو صحیفہ سجادیہ کی شکل میں موجود ہے، آپ کی عبادت، آپ پر ڈھائے گئے مصائب وغیرہ۔ لہذا اس رسالہ میں ہماری کوشش یہ ہے کہ امام سجاد علیہ السلام کی شخصیت اور زندگی کے کچھ ایسے پہلو رقم کئے جائیں جو یا تو عام نہیں ہیں یا مشہور ہیں مگر ان کی دیگر عظیم مصیبتوں کو دیکھتے ہوئے ان کو اکثر بیان نہیں کیا جاتا۔